چین کے اعلیٰ ترین قانون ساز ادارے کی فلپائن کے نام نہاد میری ٹائم زونز ایکٹ کی مذمت

چینی پیپلز لبر یشن آ رمی (پی ایل اے) سدرن تھیٹر کمانڈ نے ہوانگ یان ڈاؤ کے قریب معمول کی تربیتی مشقیں کیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ قانون ساز ادارے قومی عوامی کانگریس نے فلپائن کے نام نہاد میری ٹائم زونز ایکٹ کی بھرپور مخالفت کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔

قومی عوامی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی نےایک بیان میں کہا ہے کہ یہ ایکٹ فلپائن کی 2016 میں جنوبی بحیرہ چین معاملہ سے متعلق غیر قانونی ثالثی فیصلے کو داخلی قانون سازی سے نافذ کرنے کی کوشش اور چین کی علاقائی خودمختاری اور جنوبی بحیرہ چین میں اس کے بحری حقوق اور مفادات کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

قومی عوامی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے مطابق چین کی شدید مخالفت اور اعتراضات کو نظرانداز کرتے ہوئے اس قانون کے تحت چین کے ہوانگ یان ڈاؤ اور چین کے نان شا چھون ڈاؤکے بیشتر جزائر ، چٹانوں اور اس کے ملحقہ پانیوں کو غیرقانونی طور پر فلپائنی سمندری حدود میں شامل کرلیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ چین کو نان شا چھون ڈاؤ اور اس کے ملحقہ پانیوں کے ساتھ ہوانگ یان ڈاؤ سمیت ژونگ شا چھون ڈاؤ اور اس سے ملحقہ پانیوں پر مکمل خودمختاری حاصل ہے۔

قومی عوامی کانگریس نے فلپائن پر زور دیاہےکہ وہ چین کی علاقائی خودمختاری ، بحری حقوق اور مفادات کو پامال کرنے والی غیر قانونی کارروائیاں فوری بند کرے۔

Author

  • شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts