قانون ساز سیشن کے دوران چینی قانون سازوں کا اجلاس

چین کی قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژائو لے جی بیجنگ میں 14 ویں این پی سی قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسنز کونسل کے 33 ویں اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے جاری قانون ساز سیشن کے دوران سینئر قانون سازوں کا اجلاس ہوا۔

قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کی چیئر پرسنز کونسل کے اجلاس کی صدارت این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لے جی نے کی۔

اجلاس میں سیشن کے دوران پیش کئے گئے بلوں پر غوروخوض کی رپورٹس کے علاوہ کچھ زیر جائزہ دستاویزات کے مسودوں پر نظر ثانی کی تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ نظر ثانی کی بنیاد پر اصولی مسودے میں ترامیم کرکے قانونی فیصلوں کا مسودہ تیار کیا گیا۔

اجلاس میں تجدید شدہ دستاویزات کو جائزے کے لئے این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے جاری اجلاس میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Author

  • شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts