چین امریکہ کے ساتھ مستحکم اور پائیدار اقتصادی تعلقات کے فروغ کیلئے تیار ہے، وزارت تجارت

چین، چینی نائب وزیر اعظم ہی لی فینگ امریکی وزیر تجارت جینا ریمنڈو سے دارالحکومت بیجنگ میں بات چیت کررہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین امریکہ کے ساتھ دو طرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کی مستحکم، مثبت اور پائیدار ترقی کے لیے رابطے مضبوط کرنے، تعاون بڑھانے اور اختلافات حل کرنے کو تیار ہے۔

وزارت تجارت کے ترجمان ہی یانگ چھیان نے یہ بات جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے چین پر مسلسل اضافی ٹیکس نا فذ کرنے کے امکانات اور چین کے ہائی ٹیک شعبے پر امریکی پابندیوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور باہمی مفید تعاون کے اصول کے تحت چین ، دونوں ممالک اور دنیا کے باقی حصے کو مزید فوائد مہیا کرنے کے لئے امریکہ کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔

Author

  • شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts