چین کے تیار کردہ جے ۔35 اے لڑاکا طیارے کو دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی فضائیہ نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ جے۔35 اے لڑاکا طیارے سمیت نئے سازوسامان 15 ویں چائنہ انٹرنیشنل ایوی ایشن اینڈ ایئرو سپیس نمائش میں پیش کئے جائیں گے جسے ایئر شو چائنہ بھی کہا جاتا ہے۔
ایئر شو میں فضائیہ کے سازوسامان کے محکمے سے وابستہ نیو وین بو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ درمیانے حجم کے جے۔ 35اے سٹیلتھ لڑاکا طیارے کے علاوہ زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سسٹم ایچ کیو۔19 اور بغیر پائلٹ کے نئے لڑاکا جہاز کو بھی پہلی بار ایئر شو میں پیش کیا جائے گا۔
ایئر فورس کے ترجمان شے پھنگ کے مطابق یہ ایئر شو 12 سے 17 نومبر تک چین کے جنوبی شہر چوہائی میں منعقد ہوگا جس میں فضائی کرتب سمیت مختلف سرگرمیاں شامل ہیں۔
نمائش میں اڑنے والے طیاروں میں ایندھن بھرنے کے لئے استعمال ہونے والے جے۔20، جے۔16 اور وائی وائی۔20 اے شامل ہیں۔ وائی۔20 طیاروں کا کارگو ہولڈ بھی عوام کے لئے کھلا رہے گا۔
نمائشی تقریب چائنیز پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی جا رہی ہے، جو 11 نومبر کو منائی جا رہی ہے۔