چین، شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں ایک لڑکی کا ‘اِن ڈور آئس اینڈ سنو تھیم پارک’ میں تصاویر کے لیے انداز۔(شِنہوا)
ہاربن (شِنہوا) مقامی حکام نے بتا یا ہے کہ چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے صدر مقام ہاربن میں واقع آئس اینڈ سنو تاریخی تھیم پارک کو 9 ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں سے قبل توسیع دی جائے گی۔
شہر سے گزرنے والے دریائے ہونگ ہوا کے شمالی کنارے پر تعمیر کردہ آئس سنو ورلڈ کا رقبہ آمدہ برفباری کے موسم میں 10 لاکھ مربع میٹر ہوگا، رقبے کے لحاظ سے 140 فٹ بال میدانوں کے برابر آمدہ برفباری موسم کی شاندار تقریب سب سے بڑے پیمانے پر ہوگی۔گزشتہ سیزن میں اس کا رقبہ 8 لاکھ 10 ہزار مربع میٹر تھا۔
مجموعی طور پر3 لاکھ مکعب میٹر برف کو قلعوں اور ٹاورز جیسے مجسموں کی تیاری کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ جو ڈھائی لاکھ مکعب میٹر سے زائد ہوگا۔ پارک کے ڈیزائن اور تعمیر میں 9 ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی خصوصیات بھی شامل کی جائیں گی۔
تھیم پارک کا آغاز 1963 میں سابقہ ہاربن آئس لالٹین فیسٹیول سے ہوا تھا۔ دسمبر 1999 ء میں ہاربن میں آئس سنو ورلڈ تعمیر کیا گیا جس کی 26 ویں سالگرہ رواں سیزن میں منائی جائے گی۔ پارک دسمبر کے وسط میں عوام کے لئے کھول دیا جائے گا۔
ہاربن میں 7 سے 14 فروری 2025 تک ہونے والے 9 ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں میں ریکارڈ شرکت ہو گی۔ اب تک 34 ممالک اور خطوں کے 1 ہزار 500 سے زائد کھلاڑیوں نے اندراج کروایا ہے۔