چین کے دارالحکومت بیجنگ میں لو گ کاروباری مرکز میں کھانے کا انتخاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا)چین پانچ بڑے شہروں میں نومبر کے دوران کھپت کو فروغ دینے کے سلسلے میں متعدد تقر یبات کا آغاز کرے گا اور صارفین کے خرچ کو بڑھانے کے لیے نئے اقدامات متعارف کرائے گا۔
نائب وزیر تجارت شینگ چھیو پھنگ نے جمعہ کے روزایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یہ پالیسیاں اولین معیشت کو فروغ د ینے کے ساتھ تھوک اور خوردہ صنعتوں کو تقویت دیں گی اور شنگھائی اور تھیان جن سمیت 20 شہروں میں جدید تجارتی سرگرمیوں کے لیے مرکزی منصوبوں کی حمایت کریں گی۔
شینگ نے کہا کہ یہ وزارت آٹو مو ٹِو فروخت میں اصلاحات کا بھی آغاز کرے گی اور صحت کی سہو لیات کے حوالے سےعمل کے منصوبے متعارف کروائے گی۔
کھپت کے فروغ کے پروگرام اتوار کے روز سے شنگھائی، بیجنگ، گوانگ ژو، تھیان جن اور چھونگ چھنگ میں شروع ہوں گے جنہیں ملک کے بین الاقوامی کھپت کے مرکز ی شہروں کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔
ان شہروں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئےنائب وزیر نے کہا کہ ان کی صارفین کی اشیاء کی خوردہ فروخت قومی مجموعے کا 13 فیصد سے زیادہ ہے جبکہ صارفین کی اشیاء کی درآمدات 50 فیصد سے تجاوز کر گئی ہیں۔
یہ شہر ابتدائی معیشت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے خریداری، کھانے پینے، اور سیاحت سے متعلق مختلف سرگرمیاں منعقد کریں گے، ان میں پکوان میلے، کیمپنگ اور کھیلوں کی سرگرمیاں شامل ہیں جبکہ اس کے ساتھ مختلف نمائشیں منعقد ہوں گی اور فن کا مظاہرہ بھی پیش کیا جا ئے گا۔
مقامی حکومتیں نئے اسٹورز کے افتتاح کے بارے مراعات اور صارفین کے لیے ووچر جیسے معاون اقدامات متعارف کرائیں گی۔