چین اور کینیڈا سفری ،تجارتی ضروریات کے لئے براہ راست پروازوں میں اضافہ کریں گے

کینیڈا کے وینکوور بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ائیر کینڈا کے مسافر طیارے نظر آ رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چین اور کینیڈا دونوں ممالک کے درمیان سفری ،تجارتی تقاضے پورے کرنے کے لئے براہ راست پروازوں میں اضافہ کریں گے۔

چین کی شہری ہوابازی انتظامیہ (سی اے اے سی) نے بدھ کے روز بتایا کہ ائیر کینیڈا 7 دسمبر سے وینکوور سے شنگھائی تک موجودہ ہفتہ وار دو طرفہ پروازیں 4 سے بڑھا کر 7 کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

سی اے اے سی کے مطابق ا ئیر کینیڈا 15 جنوری 2025 سے وینکوور سے بیجنگ تک اپنی پروازوں کو دوبارہ شروع کرے گی جس کے تحت ہفتے میں 7 دو طرفہ پروازیں چلائی جائیں گی۔

چینی ایئرلائنز بھی اضافی پروازوں کے لئے اپنی درخواستوں کے عمل کو تیز کر رہی ہیں۔

سی اے اے سی نے بتایا کہ چین اور کینیڈا کے درمیان براہ راست پروازوں میں اضافہ اہلکاروں کے تبادلوں، اقتصادی اور تجارتی ضروریات کو پورا کرنے اور مشترکہ فضائی نقل و حمل کی مارکیٹ کی مزید بحالی کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرے گا۔

Author

  • Xinhua

    شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts
اپنا تبصرہ لکھیں