چینی مین لینڈ کا تائیوان کے ہم وطنوں کے لئے رسائی کو مزید بڑھا نے کا منصوبہ

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کے سوالات کے جوابات دے رہی ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ کے ترجمان نے کہا ہےکہ مین لینڈ تائیوان کے ہم وطنوں کے لیے سفر کو آسان بناتا رہے گا۔

ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی(ڈی پی پی) کے حکام پر زور دیا ہےکہ وہ آبنائے پارتبادلوں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں۔ یہ آبنائے تائیوان کے دونوں جانب لوگوں کی مشترکہ خواہش ہے کہ تبادلوں کو وسیع اور تعاون کو گہرا کیا جائے۔

قومی امیگریشن انتظامیہ کے اعدادوشمار کے مطابق تائیوان کے شہر یوں کو رواں سال مین لینڈ کا دورہ کرنے کے لئے9 لاکھ 94 ہزار سفری اجازت نامے جاری کئے گئے۔

اس کے علاوہ 29 لاکھ 60 ہزار تائیوان کے شہر یوں نے مین لینڈ کا دورہ کیاجو گزشتہ سال کی نسبت 68.4 فیصد کا اضافہ ہے۔

ژو نے کہا کہ یہ اعدادوشمار اس بات کی عکاسی ہے کہ تائیوان کے معاشرے میں مرکزی دھارے کی رائے امن، ترقی، تبادلے اور مین لینڈکے ساتھ تعاون کو ترجیح دیتی ہے۔

Author

  • Xinhua

    شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts
اپنا تبصرہ لکھیں