چین میں 11 ویں بین الاقوامی آرمی کیڈٹس ہفتے کا آغاز

چین ، جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر چھنگ دو کے ایک فوجی ہوائی اڈے پر چینی فضائیہ کے کیڈٹس دیکھے جاسکتے ہیں۔ (شِنہوا)

نان جنگ (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو کے صدر مقام نان جنگ میں 11 واں بین الاقوامی فوجی کیڈٹس ہفتہ شروع ہوگیا۔

فوجی کیڈٹس ہفتے میں 16 غیر ملکی اور 11 چینی فوجی اکیڈمز کے 80 سے زائد کیڈٹس ایک ہفتہ مطالعہ، تربیت، تبادلوں اور گروپ کی شکل میں مختلف سرگرمیوں میں شرکت کریں گے۔

کیڈٹس ہفتے کے دوران، مقامی اور غیرملکی موضوعات پر مبنی مباحثوں میں شرکت کریں گے جن میں  فوجی کمانڈ میں مصنوعی ذہانت کا استعمال ، جونیئر فوجی افسران کے لئے مستقبل کی جنگ کے چیلنجز جیسے موضوعات شامل ہوں گے۔

کیڈٹس ہفتے میں لڑاکا یونٹس کی کمانڈنگ اور لائیو فائر شوٹنگ کے مقابلے بھی ہوں گے۔

بین الاقوامی فوجی کیڈٹس ہفتے کا آغاز 2005 میں ہوا تھا ۔ اس کی سابقہ تقریبات میں اب تک 30 ممالک کے 260 سے زیادہ فوجی اسکول کے نمائندے شرکت کرچکے ہیں۔

Author

  • Xinhua

    شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts