چین شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ میں 48 اہلکار کیمیائی پلانٹ میں مہلک دھماکے کے ذمہ دار قرار

چین، شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے شہر پان جن میں کیمائی پلانٹ میں دھماکے کے بعد فائر فائٹر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں- (شِنہوا)

شین یانگ(شِنہوا)چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ میں 48 اہلکاروں کو 2023 میں کیمیائی پلانٹ میں ہونے والے دھماکے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔

یہ دھماکہ 15 جنوری 2023 کو پان جن شہر کے کیمیکل پلانٹ میں ہوا تھا جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوئے تھے، اس کے علاوہ تقریباً 8 کروڑ 79 لاکھ 90 ہزار یوآن (ایک کروڑ 23 لاکھ 40 ہزار امریکی ڈالر) کا براہ راست معاشی نقصان ہوا تھا۔

حادثے سے متاثرہ کمپنی نے مرمت مکمل کرنے کے بعد پیداوار دوبارہ شروع کردی ہے۔ کمپنی کے صدر سمیت 14 ذمہ دار افراد کو فوجداری سزائیں سنائی گئی ہیں۔ 3 ذمہ دار اداروں اور 11 افراد کو مجموعی طور پر 5 کروڑ 95 لاکھ 70 ہزار یوآن کا جرمانہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پارٹی سیکرٹری اور پان جن کے میئر سمیت 48 عہدیداروں کے خلاف تادیبی اور انتظامی اقدامات کئے گئے ہیں اور انہیں مختلف سزائیں دی گئی ہیں۔

Author

  • Xinhua

    شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts