چین میں انسانی وسائل کی خدمات کی فراہمی کے تقر یباً 70 ہزار ادارے موجود ہیں، وزارت

چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے دارالحکومت ہا ئیکو کے ایک روزگار میلے میں لوگ روزگار فراہم کرنے والے اداروں کے نما ئندوں سے گفتگو کر رہے ہیں- (شِنہوا)

نِنگبو(شِنہوا) چین میں اس وقت انسانی وسائل کی خدمات فراہم کرنے والے 69 ہزار 900 ادارے اور ملک بھر میں ان کے تقریباً 10 لاکھ 60 ہزار اہلکار موجود ہیں۔

وزارت انسانی وسائل و سماجی تحفظ نے چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر نِنگبو میں انسانی وسائل کی خدمات کے شعبے کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ کی کانفرنس میں بتایا کہ اداروں کی یہ تعداد 2012 سے 2.5 گنا جبکہ اہلکاروں کی تعداد 2012 سے 3.1 گنا زیادہ ہے۔

انسانی وسائل کی خدمات کے ادارے ملک بھر میں ملازمین کو ہر سال 30 کروڑ نوکریوں کی تلاش، نوکری کے انتخاب اور روزگار کی تبدیلی کی خدمات فراہم کرتے ہیں۔ یہ ادارے آجروں کے لئے 5 کروڑ ملازمتیں اور انتظام کی خدمات فراہم کرتی ہیں جس میں سے 40 فیصد صنعتی کمپنیاں ہیں۔

وزارت نے کہا کہ اس حوالے سے خصوصی منصوبہ بندی کی جائے گی، پالیسی نظام کو مربوط بنایا جائے گا، ڈیجیٹل خودمختاری کو مستحکم کیا جائے گا اور منڈی کے انتظام کو بہتر بنا یا جائے گا تاکہ انسانی وسائل کا یکساں اور معیاری مارکیٹ نظام قائم کیا جا سکے۔

Author

  • شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts