چین، وسطی صوبے ہونان کے شہر ژوژو میں بی ڈی ایس (بیڈو نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم) ایپلی کیشنز پر تیسری بین الاقوامی سربراہ کانفرنس کے نمائشی علاقے کا بیرونی منظر۔ (شِنہوا)
چھانگ شا (شِنہوا) بی ڈی ایس (بیڈو نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم) ایپلی کیشنز پر تیسری بین الاقوامی سربراہ کانفرنس چین کے وسطی صوبے ہونان کے شہر ژوژو میں شروع ہوگئی۔
حکام نے بتا یا ہے کہ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد ایپلی کیشنز کو وسعت دینا اور بین الاقوامی تعاون مضبوط بنا کر صنعت کا فروغ ہے۔
دو روزہ سربراہ کانفرنس میں ایک ہزار 800 سے زائد چینی اور بین الاقوامی محققین، کاروباری شخصیات اور حکام شرکت کررہے ہیں۔ نمائش کنندگان نے اسمارٹ لاجسٹکس اور ذہین نقل و حمل سمیت مختلف شعبوں میں بی ڈی ایس ایپلی کیشنز کے نمائشی بوتھ قائم کئے ہیں۔