چینی قانون ساز آئندہ ماہ مسودہ قوانین پر غور کریں گے

چین، قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لے جی 14 ویں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرپرسنزکونسل کے 32 ویں اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) 14ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کا 12 واں اجلاس 4 سے 8 نومبر تک بیجنگ میں منعقد ہوگا۔

اس بات کا فیصلہ قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لے جی کی زیرصدارت جمعہ کے روز ہونے والے قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرپرسنز کی کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس کے مجوزہ ایجنڈے کے مطابق قانون ساز اسکول سے پہلے کی تعلیم ، ثقافتی آثار کے تحفظ کے قانون میں ترمیم ، معدنی وسائل کے قانون میں ترمیم ، توانائی اور انسداد منی لانڈرنگ قوانین کے مسودے پر نظرثانی کا جائزہ لیں گے۔

قانون ساز مالیاتی امور، سرکاری ملکیتی اثاثوں کے انتظام ، چینی خصوصیات کے ساتھ عالمی معیار کی جامعات کے قیام ، صحرا کی روک تھام اور تدارک پر رپورٹس بھی زیرغور آئیں گی۔

Author

  • Xinhua

    شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts