چینی وزیراعظم کا توانائی کی فراہمی، ماحولیاتی منصوبے میں پیشرفت پر زور

چینی وزیراعظم لی چھیانگ چین کے شمالی اندرونی منگولیا خود مختار علاقے کے شہر اردوس میں مٹی اور پانی کے تحفظ کے جامع انتظام کا موقع پر معائنہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

ہوہوت(شِنہوا)چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے تھری۔نارتھ شیلٹربیلٹ فاریسٹ پروگرام (ٹی ایس ایف پی) پر پیشرفت میں سہولت فراہم کرنے اور توانائی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے مربوط کوششوں پر زور دیا ہے۔

لی چھیانگ نے ننگشیا ہوئی خود مختار علاقے اور اندرونی منگولیا خودمختار علاقے کا تین روزہ مشاہداتی اور تحقیقی دورہ کیا۔

ٹی ایس ایف پی چین کے شمال مغرب، شمال اور شمال مشرق میں واقع دنیا کا سب سے بڑا جنگلاتی منصوبہ ہے۔ منصوبے کا آغاز 1978 میں کیا گیا تھا جسے 2050 تک مکمل ہونا ہے۔

لی چھیانگ نے ننگشیا کے دارالحکومت اِن چھوان میں ریگستان میں اضافے پر قابو پانے کی مقامی کوششوں اور کامیابیوں کو سراہتے ہوئے شہر کو اپنے علاقائی تعاون کا نظام مربوط بنانے اور اپنے شہریوں کی آمدن میں اضافے کے لئے متنوع اقدامات کرنے کی ترغیب دی۔

لی چھیانگ نے توانائی کی ٹیکنالوجی پر مسلسل تحقیق کرنے اور کوئلے کے وسائل کے حامل مقامات پر بھرپور کام کے فروغ پر بھی زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ پالیسی رہنمائی اور تعاون بڑھایا جائے۔ شمسی توانائی جیسی نئی توانائی کے لئے عمارت کے اگلے حصے بالخصوص چھت کی خالی جگہوں کا اچھا استعمال کرنے کے لئے کوششیں کی جائیں۔

Author

  • Xinhua

    شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts