نیو یارک، چینی وزیر خا رجہ وانگ یی اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس میں عمومی بحث کے دوران خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے بسام الصباغ کوشام کے نئے وزیر خارجہ و تارکین وطن کا عہدہ سنبھالنے پر تہنیتی پیغام بھیجاہے۔
اپنے پیغام میں وانگ یی نے کہا ہے کہ چین اور شام کے درمیان روایتی دوستی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں دو طرفہ تعلقات مضبوطی سے فروغ پارہے ہیں۔ دونوں ممالک ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور بڑےخدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت کر رہے ہیں اور بین الاقوامی اور علاقائی امور پر قریبی رابطہ اور ہم آہنگی کو برقرار رکھ رہے ہیں۔
وانگ نے مزید کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کرنے اور چین۔شام تزویراتی شراکت داری کو ایک نئی سطح پرپہنچانے کے لئے وہ صباغ کے ساتھ کام کریں گے۔