چین کے شی زانگ میں ثقافتی سیاحت کے فروغ پر کثیر اخراجات

چین کے جنوب مغربی خود مختار علاقے شی زانگ کے لہاسا میں سیاح بارخور اسٹریٹ میں دیکھے جا سکتے ہیں۔ (شِنہوا)

لہاسا(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی شی زانگ خود مختار علاقہ نے 2021 سے اب تک ثقافتی سیاحت کے بنیادی ڈھانچے، نیشنل پارک کے تحفظ کی سہولیات، اپنے تاریخی قصبوں کے تحفظ اور بہتری پر 20.16 ارب یوآن (2.83 ارب امریکی ڈالر) خرچ کئے ہیں۔

ثقافتی سیاحت کی ترقی سے متعلق ایک علاقائی کانفرنس میں علاقائی ترقی اور اصلاحات کمیشن کے ڈائریکٹر وے چھیانگ نے بتایا کہ ان فنڈز میں سے 1.97 ارب یوآن تعمیراتی منصوبوں پر خرچ کئے گئے۔ان میں ایک علاقائی فلکیات کا ادارہ، ایک آرٹ میوزیم، ثقافتی، ریڈیو، ٹیلی ویژن اور آرٹ سنٹر شامل ہیں۔

وے چھیانگ نے بتایا کہ ان منصوبوں سے شی زانگ کی ثقافتی سیاحت کی کامیابیوں کی عکاسی ہوئی ہے اور یہ خطے کی ثقافتی سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے کے لئے ایک مضبوط ذریعہ بن گیا ہے۔

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ رواں سال جنوری سے ستمبر تک شی زانگ میں 5 کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ مقامی اور بین الاقوامی سیاح آئے جو گزشتہ سال کی نسبت 15 فیصد زیادہ ہیں۔ خطے میں سیاحت کے کل اخراجات 67 ارب یوآن سے تجاوز کرگئے ہیں جو گزشتہ سال کی نسبت 13 فیصد زیادہ ہیں۔

Author

  • Xinhua

    شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts
اپنا تبصرہ لکھیں