چین میں 15 ہزار سے زائد خیراتی ادارے رجسٹرڈ ہیں

چین، جنوبی گوانگ شی ژوانگ خودمختار علاقہ کی ہوانگ جیانگ ماؤ نان خودمختار کاؤنٹی کے قصبے شیا نان کے ایک گاؤں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین میں 15 ہزار سے زائد خیراتی ادارے رجسٹرڈ ہیں جس کے مطابق یہ تعداد پانچ برس قبل کی نسبت تین گنا زائد ہے۔

وزارت شہری امور نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ حکومت کے پاس رجسٹرڈ خیراتی ٹرسٹ کی تعداد 2 ہزار 62 ہے جو 5 برس قبل سے 15 گنا زیادہ ہے۔

وزارت کے مطابق چین میں غربت کے خاتمے کی مہم کا اہم دور 2018 سے 2020 تک تھا ۔ اس دوران ملک کی خیراتی تنظیموں نے غربت کے خاتمے خاص طور پر کم ترقی یافتہ علاقوں میں غریب افراد کی مدد پر تقریباً 50 ارب یوآن (تقریباً 7 ارب امریکی ڈالر) سالانہ خرچ کئے۔

وزارت نے کہا کہ 2023 سے اب تک ملک بھر میں زلزلے، سیلاب اور دیگر قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے تقریباً 6 ارب یوآن کے عطیات جمع کئے گئے تھے۔

Author

  • Xinhua

    شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts
اپنا تبصرہ لکھیں