چین، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہوژو کی کاؤنٹی دے چھنگ میں بزرگوں کی دیکھ بھال کے ایک مرکز میں بچے مقامی بزرگوں کی ٹانگیں دبارہے ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے اختتام تک بزرگ افراد کی دیکھ بھال کے لئے 4 لاکھ 10 ہزار ادارے اور سہولیات موجود تھیں۔
وزارت شہری امور نے پیر کو بتایا کہ ان میں کمیونٹی کی بنیاد پر معمر افراد کی دیکھ بھال کی 3 لاکھ 69 ہزار سہولیات تھیں ۔ یہ 2019 کی نسبت نمایاں اضافہ ہے۔ اُس وقت ان کی تعداد موجودہ تعداد سے تقریباً نصف تھی۔
خاص طور پر بزرگوں کی دیکھ بھال کے اداروں کی تعداد دوگنا ہو گئی جبکہ کمیونٹی پر مبنی دیکھ بھال کی سہولیات میں اسی مدت کے دوران 120 فیصد اضافہ ہوا۔
چین نے حالیہ برسوں میں بزرگوں کی دیکھ بھال کی خدمات میں نمایاں طریقے سے اضافہ کیا ہے جس میں گھر اور کمیونٹی پر مبنی دیکھ بھال بڑھانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔
چین میں معمر افراد کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس کے سبب ملک پر بزرگ شہریوں کو مناسب دیکھ بھال فراہم کرنے کا دباؤ بھی بڑھا ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2023 کے اختتام پر چین میں 60 برس اور اس سے زائد عمر کے افراد کی تعداد 29 کروڑ 70 لاکھ تھی جو کل آبادی کا 21.1 فیصد ہیں جبکہ 65 برس اور اس سے زائد عمر کی آبادی 21 کروڑ 70 لاکھ تک پہنچ گئی ہے جو مجموعی آبادی کا 15.4 فیصد ہے۔