فرانس، آئینی کونسل کے صدر اور سابق فرانسیسی وزیر اعظم لورینٹ فیبیوس پیرس میں شِنہوا کو انٹرویو دے رہے ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے فرانسیسی آئینی کونسل کے صدر اور سابق فرانسیسی وزیر اعظم لورینٹ فیبیوس سے ملاقات کی ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے پیر کے روز ہو نے والی ملاقات میں کہا کہ رواں سال چینی صدر کے دورہ فرانس نے نئے حالات میں چین- فرانس اور چین- یورپی یونین تعلقات میں پیشرفت کے لئے اسٹریٹجک رہنمائی فراہم کی ہے۔
انہوں نے چین اور یورپی یونین دونوں کی آزادی کی پاسداری کرنے کا ذکر کرتے ہوئے اسے عالمی امن و استحکام کے لئے معاون قرار دیا ہے۔ وانگ نے کہا کہ چین – یورپی یونین اقتصادی و تجارتی تعلقات کی ناکامی کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں ہے۔
وانگ نے کہا کہ چین اور یورپی یونین کو مذاکرات اور مشاورت سے اپنے خدشات دور کرنے کا طریقہ تلاش کرنا چاہئے۔
ملاقات کے دوران فیبیوس نے کہا کہ فرانسیسی سفارتکاری کی یہ روایت ہے کہ وہ آزادی قائم رکھتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات برقراررکھے۔ فرانس نے ہمیشہ دوسروں پر اپنی مرضی مسلط کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے بات چیت و مشاورت سے مناسب حل تلاش کرنے کی وکالت کی۔