چین کا سائنس، ٹیکنالوجی، زراعت اور طب کے شعبوں میں ڈاکٹریٹ پروگراموں کو فروغ دینے کا اعلان

چین، مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے شہر زیبو کی یی یوان کاؤ نٹی کے بائی ژانگ لیانگ گاؤں میں ایک کسان چھلیاں خشک کر رہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چین نے سائنس، انجینئرنگ، زراعت اور طبی سائنس کے شعبوں میں ڈاکٹریٹ پروگراموں کے فروغ کو مستحکم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل دفاتر اور ریاستی کونسل کی جانب سے ڈاکٹریٹ تعلیم کے شعبے میں جامع اصلاحات مستحکم کرنے کے حوالے سے حال ہی میں قواعد و ضوابط جاری کئے گئے ہیں۔ان کے مطابق بنیادی اور ابھرتے ہوئے مضامین اور بین الکلیاتی شعبوں میں بھی ڈاکٹریٹ پروگرامز کو فروغ دیا جائے گا۔

قواعد کے مطابق پیشہ ورانہ ڈاکٹریٹ پروگراموں کا تناسب بڑھایا جائے گا۔

قواعد میں اہم مضامین کے شعبوں کے قیام کی کوششیں تیز کرنے، مختلف شعبوں کا انضمام کرنے اور بین الاقوامی تبادلے اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کا عزم بھی کیا گیا۔

گزشتہ ماہ وزارت تعلیم نے اعلان کیا تھا کہ بیرون ملک کی اعلیٰ بالخصوص سائنس و انجینئرنگ کی جامعات کی حوصلہ افزائی کی جائے گی کہ وہ چین میں اپنے ہم منصبوں کے ساتھ مشترکہ تعلیمی پروگرام چلائیں۔

وزارت کے مطابق چین نے تعلیمی استعداد کار کو وسعت دینے اور متعدد جدید تحقیقی جامعات قائم کرنے کے لئے بہترین یونیورسٹیوں سے تعاون کرنے کا منصوبہ بنا یا ہے۔

Author

  • شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts