چین اور منگولیا کے سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ پر استقبالیہ تقریب کا انعقاد

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن لی ہونگ ژونگ اور منگولیا کے وزیراعظم لوسانامسرائی ایون ایردینے بیجنگ میں چین۔ منگولیا سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین اور منگولیا نے اپنے سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا۔

قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے نائب چیئرمین لی ہونگ ژونگ اور منگولیا کے وزیراعظم لوسانامسرائی ایون ایردینے نے تقریب میں شرکت کی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن لی ہونگ ژونگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ چین اور منگولیا کے سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔

لی ہونگ ژونگ نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے سربراہان کی تزویراتی رہنمائی کے تحت مفید تعاون کے لئے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر

جدیدیت کی راہ پر چلنے اور مشترکہ مستقبل کی حامل برادری کیلئے منگولیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

استقبالیہ کا اہتمام دیگر ممالک کے ساتھ دوستی کے لئے قائم چائنیز پیپلز ایسوسی ایشن اور چین میں منگولیا کے سفارتخانہ نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔

Author

  • Xinhua

    شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts