چین، شی زانگ میں سرمائی سیاحت کے فروغ کے لئے مہم کا آ غاز

چین کے جنوب مغربی شی زانگ خود مختار علاقے کے شہر لہاسا میں لوگ پوٹالا پیلس اسکوائر دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

لہاسا(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی شی زانگ خود مختار علاقے نے اپنی سرمائی سیاحتی مہم 2024 کا آغاز کردیا ہے جس میں بھرپور سیاحتی سیزن کے علاوہ زیادہ سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے فضائی ٹکٹس، ہوٹل واؤچرز میں رعایت اور سیاحتی مقامات میں مفت داخلہ فراہم کیا جا رہا ہے۔

شی زانگ ”موسم سرما میں شی زانگ کا سفر” مہم کے ساتویں سال علاقے کا سفر کرنے والے مسافروں کے لئے مقامی پروازوں کے 10 ہزار ”بائی۔ ون۔ گیٹ۔ ون۔ فری” ٹکٹ، مقامی ٹرین کے 10 ہزار ٹکٹ اور بہترین رہائشی مقامات پر مفت ہوٹل واؤچرز فراہم کررہا ہے۔

فیملی ٹورز اور بزرگ سیاحوں کے لئے خصوصی سفری واؤچرز بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔

شی زانگ نے سرمائی سیاحت کے فروغ کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھتے ہوئے مشہور پوٹالا محل جیسے اعلیٰ درجے کے سیاحتی مقامات کا داخلہ مفت کردیا ہے۔

2023 میں 5 کروڑ 51 لاکھ 70 ہزار سیاحوں نے شی زانگ کی سیاحت کی جو گزشتہ سال کی نسبت 83.7 فیصد زیادہ ہیں جبکہ سیاحت سے 65.15 ارب یوآن (تقریباً 9.2 ارب امریکی ڈالر) کی مجموعی آمدن ہوئی جو گزشتہ سال کی نسبت 60 فیصد زیادہ ہے۔

Author

  • Xinhua

    شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts
اپنا تبصرہ لکھیں