چین نے زمینی مشاہدے کا نیا سیٹلائٹ لانچ کردیا

چین، لانگ مارچ-4 سی کیریئر راکٹ زمین کا مشاہدہ کرنے والا نیا سیٹلائٹ لیکر شمال مغربی جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے روانہ ہورہا ہے۔ (شِنہوا)

جیوچھوان (شِنہوا) چین نے شمال مغربی جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے زمین کا مشاہدہ کرنے والا ایک نیا سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا ہے۔

گاؤفین 12 صفر 5 سیٹلائٹ بدھ کی صبح 7 بجکر 45 منٹ (بیجنگ وقت) پر لانگ مارچ ۔4 سی کیریئر راکٹ سے روانہ کیا گیا اور یہ کامیابی سے طے شدہ مدار میں داخل ہوگیا۔

اس کا استعمال زمینی سروے، شہری منصوبہ بندی، روڈ نیٹ ورک ڈیزائن، فصلوں کی پیداوار کا تخمینہ اور آفات سے بچاؤ سمیت مختلف شعبوں میں کیا جائے گا۔

یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا 540 واں پرواز مشن تھا۔

Author

  • Xinhua

    شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts
اپنا تبصرہ لکھیں