ایک J-15 لڑاکا طیارہ چا ئنیز پیپلز لبر یشن آ رمی کی ایسٹر ن تھیٹر کمانڈ کی جانب سے تا ئیوان جزیرے کے گرد جنگی تیاری کے گشت اور فو جی مشقوں کے دوران شان ڈونگ طیارہ بردار بحری بیڑے سے اڑان بھر رہا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ علیحدگی پسندوں کی جانب سے ”تائیوان کی آزادی” کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔
وزارت قومی دفاع کے ترجمان وو چھیان نے میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چائنیز پیپلز لبریشن آرمی کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کی پیر کو کی گئی مشقوں کا مقصد “تائیوان کی آزادی” کے علیحدگی پسندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنا تھا ۔ یہ مشقیں تائیوان کے ہم وطنوں کو نشانہ بنانے کے لئے ہرگز نہیں تھیں۔
وو نے کہا کہ انتہائی خلوص اور پوری کوشش سے پرامن اتحاد کے لئے جدوجہد جاری رکھی جائے گی تاہم طاقت کے استعمال کو ترک کرنے کا کبھی وعدہ نہیں کریں گے اور ”تائیوان کی آزادی” کے خواہشمندوں کو کوئی ر عایت نہیں ملے گی۔
کمانڈ نے پیرکو آبنائے تائیوان اور تائیوان جزیرے کے شمال، جنوب اور مشرق کے علاقوں میں مشقیں کی تھیں جس میں بری ، بحری ، فضائی اور راکٹ فورس کے دستوں نے حصہ لیا۔