چین ، وسطی صوبے ہینان کے شہر ژوکو کی ژوکو وسطی بندرگاہ میں کنٹینرز کو اٹھا یا جا رہا ہے۔ (شِںہوا)
شنگھائی (شِنہوا) چین کے بحری بیڑے کی صلاحیت ستمبر میں بڑھ 43 کروڑ ڈیڈ ویٹ ٹن ہوگئی جو دنیا کی کل صلاحیت کا 18.7 فیصد ہے۔
شنگھائی میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ رواں سال جنوری سے اگست کے دوران بندرگاہوں سے ملک کی مال برداری کا حجم 11.5 ارب ٹن سے زائد رہا جو گزشتہ برس کی نسبت 3.7 فیصد زائد ہے ۔ بندرگاہوں پر کنٹینرز کی گنجائش 22 کروڑ بیس فٹ مساوی یونٹ (ٹی ای یو) تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 8.2 فیصد اضافہ ہے۔
آمدہ بین الاقوامی جہازرانی کانفرنس، 2024 شما لی بنت فورم کی پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ اس مدت کے دوران بندرگاہوں سے چین کی ریل- پانی انٹرماڈل ٹرانسپورٹ کا حجم 77 لاکھ 80 ہزار بیس فٹ مساوی یونٹ کنٹینرز تک پہنچ گیا جو گزشتہ برس کی نسبت 17.7 فیصد زائد ہے۔
وزارت ٹرانسپورٹ کے ماتحت واٹر ٹرانسپورٹ بیورو کے ایک عہدیدار گاؤ ہائی یون نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ملک بھر میں مجموعی طور پر 49 خودکار پورٹ ٹرمینلز تعمیر کئے گئے ہیں جو عالمی سطح پر ایک اہم حیثیت کو ظاہر کرتے ہیں۔
شنگھائی ایک عالمی جہاز رانی مرکز کی تعمیر تیز کررہا ہے ۔ رواں سال کی ابتدائی 3 سہ ماہی کے دوران صرف شنگھائی بندرگاہ سے 3 کروڑ 90 لاکھ بیس فٹ مساوی یونٹ سے زائد کنٹینر کی نقل و حمل ہوئی جو گزشتہ برس کی نسبت 8 فیصد زائد ہے۔