چین، صوبہ شنشی میں ذہانت پر مبنی کان کنی سے کوئلے کی پیداوار

چین کے شمالی صوبے شنشی کے شہر یانگ چھوان میں کوئلے کی کان میں عملے کا ایک رکن کام کر رہا ہے۔ (شِنہوا)

تائی یوآن (شِنہوا) چین کے کوئلہ پیدا کرنے والے بڑے صوبے شنشی نے ذہانت پر مبنی کان کنی کے ذریعے کوئلہ پیدا کرنے کی 50 فیصد سے زائد صلاحیت حاصل کرلی ہے۔
مقامی حکام نے شنشی کی توانائی کی منتقلی کے حوالے سے تازہ ترین پیشرفت کے بارے میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 30 آزمائشی اور ماحول دوست کان کنی کی حامل کوئلے کی کانیں قائم کی گئی ہیں۔
صوبائی ترقی اور اصلاحات کمیشن کے نائب سربراہ ژانگ شیانگ نے کہا ہے کہ صوبے نے کوئلے کی پیداواری صلاحیت کی تقریباً 82 فیصد بہتری اور جدید صلاحیت کے ساتھ مسلسل 4 سال سے ملک بھر میں کوئلے کی اپنی پیداواری برتری برقرار رکھی ہے۔
شنشی کئی سال کے دوران اپنی کوئلے کی صنعت کو بہتر بنا رہا ہے۔ 2023 میں صوبے نے ذہانت پر مبنی 118 کانیں قائم کیں اور ایک ہزار 491 کانوں میں سمارٹ ٹیکنالوجی متعارف کرائی۔
2025 تک صوبے میں تمام بڑی اور زیادہ خطرے کی حامل کوئلے کی کانوں میں ذہانت پر مبنی ٹیکنالوجی کی منتقلی مکمل ہونے کی توقع ہے۔
2023 میں شنشی نے ایک ارب 37 کروڑ ٹن کوئلہ پیدا کیا اور رواں سال اس نے ایک ارب 30 کروڑ ٹن کا پیداواری ہدف مقرر کیا ہے۔

Author

  • شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts