کوئی طاقت چین کے دوبارہ اتحاد کو نہیں روک سکتی، تر جمان چینی مین لینڈ


چین ، دارالحکومت بیجنگ میں ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کے ترجمان چھن بن ہوا پریس کانفرنس کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ کے ترجمان نے تائیوان کے رہنما لائی چھنگ تے کے علیحدگی پسندانہ بیانات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی قوت چین کا دوبارہ اتحاد نہیں روک سکتی۔
ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کے ترجمان چھن بن ہوا نے جمعرات کے روز یہ بات تائی پے میں لائی کی تقریر میں آبنائے پار تعلقات پر خیالات کے جواب میں کہی۔
چھن نے کہا کہ لائی نے اپنی تقریر میں “دو ریاستوں” کے نئے نظر ئیے کی تشہیر جاری رکھی اور “تائیوان کی آزادی” کو من گھڑت طریقے سے غلط انداز میں پیش کیا۔ انہوں نے جان بوجھ کر آبنائے میں کشیدگی میں اضافہ کر تے ہوئے امن واستحکام کو بری طرح نقصان پہنچایا۔
چھن نے خاص طور پر کہا کہ تائیوان کا مستقبل قومی اتحاد سے جڑا ہے ،لائی نے جو کچھ بھی کہا ہے وہ چین کے تائیوان کی قانونی حیثیت تبدیل نہیں کرسکتا ہے اور نہ ہی اس حقیقت کو بدل سکتا ہے کہ آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف ایک ہی چین ہے۔

Author

  • Xinhua

    شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts