چینی بینک کے سابق اہلکار کو رشوت ستانی پر سزائے موت کی سزا کا حکم

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پیپلز بینک آ ف چا ئنہ کی عمارت دیکھی جا سکتی ہے۔(شِنہوا)

ووہان (شِنہوا) پیپلزبینک آف چائنہ کے سابق نائب گورنر فان یی فائی کو بھاری رشوت لینے پر دو سال کی مہلت کے ساتھ سزائے موت سنادی گئی ہے۔
سزائے موت کا حکم چین کے وسطی صوبہ ہوبے کے شہر ہوآنگ گانگ کی عدالت نے جمعرات کے روز سنایا ۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 2 سال کی سزا ختم ہونے اور قانون کے تحت جرمانے کو عمر قید میں تبدیل کرنے کے بعد مزید کسی رعایت یا پیرول کی اجازت نہیں ہوگی۔
فان کو غیر قانونی طور پر 38 کروڑ 60 لاکھ یوآن (تقریباً 5 کروڑ 46 لاکھ امریکی ڈالرز) خود یا دوسروں کے ذریعے رشوت کے طور پر وصول کرنے پر سزا سنا ئی گئی۔

Author

  • Xinhua

    شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts