چینی صدر شی جن پھنگ کی معمرافراد کے قومی دن کے موقع پر بزرگوں کو مبارکباد

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے جمعہ کو منائے جانیوالے معمرافراد کے قومی دن کے موقع پر بزرگ افراد کو مبارکباد دی ہے۔

چین کے صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اس امید کا اظہار کیا کہ عمررسیدہ افراد کی اچھی دیکھ بھال کی جائے گی، وہ اپنی زندگیوں سے لطف اندوز ہوں گے اور اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھیں گے۔

شی جن پھنگ نے یہ بات قومی رضاکارانہ اقدام میں حصہ لینے والے سینئرز کے نمائندوں کے نام ایک خط میں کہی۔

Author

  • Xinhua

    شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts