فائل فوٹو، چین عمر رسیدہ افراد کو دیکھ بھال کی معیاری خدمات فراہم کررہا ہے۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین میں 2023 میں 60 برس اور اس سے زیادہ عمر کی آبادی 29 کروڑ 70 لاکھ افراد پر مشتمل تھی جو ملک کی مجموعی آبادی کا 21.1 فیصد ہے جبکہ چین عمر رسیدہ معاشرے کے مسائل سے نمٹنے کے لئے کام کررہا ہے۔
چین کے 2023 میں عمررسیدگی سے متعلق کام پر وزارت شہری امور اور چائنہ قومی کمیٹی برائے عمررسیدگی کی مشترکہ طور پر جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق 65 برس اور اس سے زائد عمر کے افراد کی تعداد 21 کروڑ 67 لاکھ 60 ہزار تک پہنچ چکی ہے جو کل آبادی کا 15.4 فیصد ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ چین کی پینشن بیمہ کوریج میں توسیع کاعمل جاری ہے، 2023 کے اختتام تک ملک بھر میں بنیادی پینشن بیمہ میں شریک افراد کی 1.066 ارب تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کے اختتام کے مقابلے میں 1 کروڑ 33 لاکھ 60 ہزار زائد ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین شہری رہائشی حلقوں میں اضافے اور گھر پر عمررسیدہ افراد کی دیکھ بھال میں وسعت کر رہا ہے ،2023 کے اختتام تک 150 آزمائشی علاقوں میں 3 ہزار 476 رہائشی حلقے بنائے گئے تھے جو 6 کروڑ 45 لاکھ 50 ہزار بزرگ افراد کی خدمات کررہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق2023 کے اختتام تک چین میں 7 ہزار 881 مربوط طبی اور بزرگوں کی دیکھ بھال کے ادارے کام کررہے تھے جو گزشتہ برس کی نسبت 12.8 فیصد زائد ہے۔