چینی نائب صدر کی دیگر ممالک سے دوستی کے فروغ کے لئے 4 تجاویز پیش

چین کے نائب صدر ہان ژینگ چائنہ انٹرنیشنل فرینڈشپ کانفرنس اور دیگر ممالک سے دوستی کے لئے چائنیز پیپلز ایسوسی ایشن فار فرینڈشپ (سی پی اے ایف ایف سی) کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں- (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے چائنہ انٹرنیشنل فرینڈشپ کانفرنس اور دیگر ممالک سے دوستی کے لئے قائم چائنیز پیپلز ایسوسی ایشن فار فرینڈشپ (سی پی اے ایف ایف سی) کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر کانفرنس میں شرکت کی ہے۔

چینی نائب صدر ہان ژینگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ 70 سال قبل اپنے قیام کے بعد سے سی پی اے ایف ایف سی نے عوامی سطح پر سفارتکاری میں فعال کردار ادا کیا ہے اور بہت سے انتہائی مئوثر کام کئے ہیں۔

ہان ژینگ نے کہا کہ نئے حالات میں عوام کی سطح پر دوستی بڑھانے اور ریاستی تعلقات  کو فروغ دینے کے لئے عوامی سفارتکاری بنیادی کام کرتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ یہ تہذیبوں کے مابین تبادلوں اور باہمی طور پر سیکھنے کو فروغ دینے میں ایک اہم زبردست قوت ہے، اس کا کردار زیادہ اہم اور اثر و رسوخ بڑھ رہا ہے۔

چینی نائب صدر نے مزید کہا کہ چینی حکومت نے ہمیشہ عوامی سفارتکاری کو بہت اہمیت دی ہے۔

ہان ژینگ نے چین اور دیگر ممالک کے درمیان دوستی کے فروغ کے لئے 4 تجاویز بھی پیش کیں۔

چینی نائب صدر نے پہلی تجویز دی کہ سب سے پہلے اتحاد اور دوستی پر قائم رہیں اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کے تصور پر فعال طور پر عمل کریں۔ دوسرا یہ کہ باہمی فائدے کو آگے بڑھائیں اور مشترکہ ترقی اور خوشحالی کو فروغ دیں۔

 چینی نائب صدر نے تیسری تجویز دی کہ ثقافتی اور عوامی تبادلوں کو برقرار رکھ کر تہذیبوں کے درمیان باہم سیکھنے اور قریبی عوامی تعلقات کو فروغ دیا جائے۔

 ہان ژینگ نے یہ تجویز بھی دی کہ ایک طویل المدتی نکتہ نظر اختیار کرکے لوگوں کے درمیان دوستی کے مقصد کو آگے بڑھایا جائے۔

Author

  • شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts