چین کے اعلیٰ قانون ساز کی قبرص کے ایوان نمائندگان کی صدر سے ملاقات

چین، نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤلی جی دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں قبرص کے ایوان نمائندگان کی صدر انیتا دمیتریووف سے عظیم عوامی ہال میں ملا قات کر رہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لی جی نے قبرص کے ایوان نمائندگان کی صدر انیتا دمیتریووف سے ملا قات کی ہے۔

اس موقع پر ژاؤ لی جی نے کہا کہ تزویراتی شراکت داری کو بہتر بنانے اور دونوں ملکوں اور اس کے عوام کی بہتری کے لئے چین قبرص کے ساتھ ہر سطح پر اور تمام شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

ژاؤ لی جی نے کہا کہ چین قبرص کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔چین قبرص کے ساتھ بنیادی ڈھانچے، سائنس و ٹیکنالوجی، ثقافت، تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں تعاون کے امکانات سے فائدہ اٹھانے کے لئے کام کرنے کو تیار ہے۔

ژاؤ لی جی نے امید ظاہر کی کہ قبرص چین اور یورپ کے درمیان تعلقات کے استحکام اور پائیدار ترقی میں مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

اس موقع پر قبرص کے ایوان نمائندگان کی صدر انیتا دمیتریووف نے کہا کہ قبرص ایک چین کے اصول پر سختی سے کاربند ہے اور چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

 انہوں نے کہا قبرص باہمی تعلقات اور یورپ۔ چین تعلقات کے فروغ کے لئے بھی تیار ہے۔

Author

  • شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts