لال بیگوں اور مچھروں سے لڑنے کا سستا ہتھیار، گھریلو ٹوٹکا …Article No. T/01

بہت ہی مشکل ہے کہ کوئی گھر ایسا ہو جس میں لال بیگوں اور مچھروں کا مسئلہ موجود نہ ہو۔ اس مسٗلے کہ وجہ سے اشیائے صرف میں کیڑے مار دوائیں ہر وقت شامل رہتی ہیں۔ لیکن اس کام کے لیے ایک دوا آپ خود بھی بنا سکتے ہیں جو چند لمحوں میں کسی بھی لال بیگ یا مچھر کو ہلاک کرسکتی ہے۔

دوا تیار کرنے کا طریقہ:
یہ لال بیگ اور مچھر مار دوا تیار کرنے کے لیے سب سے پہلے آدھا کپ ویجی ٹیبل آئل، آدھا کپ سرکہ اور آدھا کپ شیمپو ایک دوسرے میں اچھی طرح ملا لیجیے۔ آپ کی دوا تیار ہے۔

جب بھی دوا استعمال کرنی ہو تو پہلے بوتل کو اچھی طرح ہلا کر اس کے تمام اجزاء کو ایک بار پھر ایک جان بوجھ کر ملا لیجیے۔ اس دوا کی ان تمام جگہوں پر سپرے کریں جہاں لال بیگوں اور مچھروں کی تعداد زیادہ ہو۔ جونہی یہ گھریلو جادوئی اسپرے ان پر پڑے گا، وہ اس طرح سے مرنے لگیں گے جیسے آپ نے کوئی خطرناک جراثیم کش دوا ان پر چھڑک دی ہو۔

ہفتے میں ایک سے دو مرتبہ اس دوا کے استعمال سے آپ کے گھر میں مچھروں اور لال بیگوں کی تعداد نمایاں طور پر کم ہوجائے گی اور مہنگی دوا پر خرچ ہونے والی رقم کی بچت بھی ہو گی۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts