اسلام آباد، پھندا لگنے سےمرنے والی لڑکی کا مقدمہ درج

اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک گھرسے لڑکی کی پھندا لگی ہوئی لاش ملنے کے ایک دن بعد اسکا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ مقدمہ لڑکی کے چچا کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے کیونکہ لڑکی کے والد چار ماہ قبل انتقال کر گیے تھے۔
پولیس کے مطابق لاش 21 سال کی گھریلو ملازمہ کی ہے،لاش ملنے کے بعد تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
لڑکی کی خودکشی کے حوالے سے اہلخانہ کا کہناہے کہ وہ گھرسے باہرگئےتھے واپس آئےتو دروازہ اندر سے بند تھا۔
اہلخانہ کے مطابق گھر کے ڈرائیور نے دیوار پھلانگ کر دروازہ کھولا تو کچن میں ملازمہ کی پھندہ لگی لاش موجود تھی۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts