یہودیوں کے معروف ربی یسریول فیلڈمین نے صیہونی ریاست کے قیام کی مخالفت کرتے ہوئے فلسطینیوں کے حق میں بیان جاری کر دیا۔
توراہ جوڈیزم نامی ایک اکاؤنٹ پر معروف یہودی ربی یسریول فیلڈمین کا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ صہیونی یہودیوں کی نمائندگی نہیں کرتے اور نا ہی اس حوالے سے بیان دے سکتے ہیں، ان لوگوں نے اسرائیل پر قبضہ کر رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں رہنے والے یہودیوں کا ماننا ہے کہ تمام زمینیں فلسطینی عوام کو واپس کی جانی چاہئیں، بطور یہودی ہم فلسطینی حکومت میں زیادہ محفوظ رہیں گے۔
یہودی ربی نے مزید کہا کہ یہودی کبھی بھی زمین پر ریاست قائم نہیں کر سکتے، تورات اس سے منع کرتی ہے لیکن صیہونیوں نے آکر تورات اور خدا کے خلاف اعلان جنگ کیا اور تورات کے برعکس مقدس سرزمین پر ایک غیر مذہبی صیہونی ریاست قائم کی۔
ہودی ربی کا یہ بھی کہنا تھا ہم چاہتے ہیں کہ صہیونیوں کے قبضے میں لی گئی تمام زمینیں فلسطینی عوام کو واپس کی جائیں کیونکہ ہماری عوام ایک اللہ کو ماننے والے اور ان کا ڈر رکھنے والے عربوں کی زمین پر زیادہ محفوظ ہیں اور ہمارے مذہب کو وہاں زیادہ عزت دی جاتی ہے اور ہم دعا گو ہے کہ ایک بار پھر فلسطینی عوام اور یہودی ایک دوسرے کے ساتھ امن اور خوشحالی کے ساتھ رہیں۔
Load/Hide Comments