چین مراکش کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا ،چینی صدر

چین کے صدر شی جن پھنگ برازیل کے دارالحکومت برازیلیا کے ا ئیر پورٹ روانہ ہورہے ہیں۔(شِنہوا)

کاسا بلانکا(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین مراکش کے ساتھ چین۔مراکش تزویراتی شراکت داری کے فروغ اور اپنے اپنےبنیادی مفادات پر ایک دوسرے کی مضبوط حمایت جاری رکھنے کو تیار ہے۔

مراکش کے بادشاہ محمد ششم کے مقرر کردہ ولی عہد مو لائے حسن اور مراکش کے وزیر اعظم عزیز اخنوش نےشی کو ہوائی اڈے پر خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر یک استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔ شی نے حسن سے کہا کہ وہ بادشاہ محمد ششم کو ان کی گرم جوشی اور نیک خواہشات پہنچائیں۔

برازیل کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد کاسا بلانکا میں مختصر قیام اور مراکش کے ولی عہد مولائے حسن سے ملاقات کے دوران شی نے کہا کہ چین اور مراکش کے تعلقات میں مستحکم پیشرفت ہوئی ہے جس میں مفید عملی تعاون اور مختلف شعبوں میں بڑھتے ہوئے متحرک تبادلے شامل ہیں۔ شاہ محمد ششم نے 2016 میں چین کا سرکاری دورہ کیا تھا جس دوران انہوں نے تعمیری بات چیت کی اورچین۔مراکش تعلقات کو ایک نئی سطح پر پہنچا دیا۔

ولی عہدحسن نے شاہ محمد ششم کی طرف سے شی کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا اور گرم جوشی کے پیغامات پہنچا تے ہوئے کہا کہ دو طرفہ تعلقات نے اچھی رفتار برقرار رکھی ہے۔

Author

  • شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts
اپنا تبصرہ لکھیں