سسٹر ماؤنٹین شراکت داری سے سوئٹزرلینڈ اور چین کےدرمیان سیاحت کو فرو غ ملا ہے، ماہر

سسٹر ماؤنٹین کی شراکت داری سے چین اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان سیاحت اور ثقافتی تبادلے کا پل تعمیر ہوا ہے۔(شِنہوا)

جنیوا (شِنہوا) ماؤنٹ ریگی ریلویز کے سی ای او فریڈریک فوسیخ نے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ کے ماؤنٹ ریگی اور چین کے ماؤنٹ ای مائی کے درمیان ایک دہائی قبل سسٹر ماؤنٹین شراکت داری قائم ہوئی تھی جس نے دونوں ممالک کے درمیان سیاحت اور ثقافتی تبادلے میں ایک پل کا کردار ادا کیا ہے۔

ماؤنٹ ریگی سوئٹزرلینڈ کے وسطی علاقے کے پہاڑی سلسلے میں واقع ہے جہاں سے جھیل لوسرین نظر آتی ہے۔ یہ ملکہ کوہسار کے نام سے بھی مشہور ہے۔ یہ عرصہ دراز خاص طور پر1871 میں پہاڑی ریلوے کے آغاز کے بعد ایک مقبول سیاحتی مقام رہا ہے۔

مارچ 2009 میں ماؤنٹ ریگی ریلویز اور ماؤنٹ ای مائی تفریحی علاقے کی انتظامی کمیٹی نے تشہیر اور مارکیٹ حصہ داری کے لئے مشترکہ تعاون سے متعلق ایک معاہدے پر دستخط کئے تھے۔

فریقین نے اس شراکت داری کی نشانی کے طور پر دونوں پہاڑوں کے پتھر ایک دوسرے کو دینے پر اتفاق کیا تھا۔

فوسیخ نے شِںہوا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پہاڑوں اور پتھروں کا یہ رشتہ سیاحوں کو ہر پہاڑ کی نوعیت کا تجربہ کرنے کا موقع مہیا کر نے کے ساتھ ایک دوسرے کی عالمی ساکھ میں اضافہ کرتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کی علامت بنتا ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ یہ شراکت داری فروغ پا نے کے ساتھ دونوں ممالک کے زیادہ سے زیادہ سیاحوں نے ایک دوسرے کے ممالک کا دورہ کرکے اس ثقافتی مفاہمت کو آگے بڑھایا ہے۔

Author

  • شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts