کمبوڈیا میں چینی سرمایہ کاری سے تعمیرشدہ ایکسپریس وے کی دوسری سالگرہ

کمبوڈیا کے صوبے کمپونگ سپیو میں نوم پنہ- سیہانوک ویلے ایکسپریس وے منصوبے کا فضائی منظر-(شِنہوا)

نوم پنہ(شِنہوا)چین کی سرمایہ کاری سے تعمیر شدہ کمبوڈیا کی پہلی تیز رفتارشاہراہ نوم پنہ- سیہانوک ویلے ایکسپریس وے کی دوسری سالگرہ منائی گئی۔

تقریب کا اہتمام 187 کلومیٹر طویل ایکسپریس وے کی نگران کمپنی کمبوڈین پی پی ایس ایچ وی ایکسپریس وے لمیٹڈ کے صدر دفتر میں کیا گیا۔ کمبوڈیا کے تعمیرات اور ٹرانسپورٹ کے وزیر پینگ پونیا اور کمبوڈیا میں چین کے سفیر وانگ وین بن نے تقریب میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمبوڈیا کے وزیر پینگ پونیا نے کہا کہ ایکسپریس وے ایک اہم تزویراتی روٹ بن گیا ہے جو نوم پنہ کے پہلے اقتصادی مرکز کو ساحلی صوبے سیہانوک ویلے کے دوسرے اقتصادی مرکزسے جوڑتا ہے۔

کمبوڈیا کے وزیر نے کہا کہ یہ ایکسپریس وے کمبوڈیا کی سماجی و اقتصادی ترقی اور سیاحت کو بہت فائدہ پہنچا رہا ہے۔ اس نے سفر اور سامان کی نقل و حمل کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

چینی سفیر وانگ وین بن نے کہا کہ ایکسپریس وے بی آر آئی کے تحت چین اور کمبوڈیا کے تعاون کا ایک تاریخی منصوبہ ہے۔

تقریب میں کمپنی نے 42 سالہ ٹیکسی ڈرائیور چھم سوفیرون کو ایک سال کے مفت سفر کی پیش کش کی، جو ایکسپریس وے کا ایک کروڑ واں صارف تھا۔

Author

  • شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts