کمبوڈیا، چینی سرمایہ کاری سے تعمیر کردہ ایکسپریس وے سے 1 کروڑ مسافروں کا سفر

کمبوڈیا کے صوبے کمپونگ سپیو میں نوم پِن ۔ سیہانوک ویل ایکسپریس وے کا ایک حصہ دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

نوم پِن (شِنہوا) کمبوڈیا میں چینی سرمایہ کاری سے تعمیر کردہ نوم پِن ۔سیہانوک ویل ایکسپریس وے سے ابتدائی 2 برس کے دوران 1 کروڑ افراد نے سفر مکمل کر لیا۔

187 کلومیٹر طویل ایکسپریس وے کے آپریٹر کمبوڈیا کے پی پی ایس ایچ وی ایکسپریس وے کمپنی لمیٹڈ نے موٹر وے کی دوسری سالگرہ منائی اور سڑک استعمال کرنے والے1 کروڑویں مسافر کو تحفہ پیش کیا۔

کمپنی کے مطابق 42 سالہ ٹیکسی ڈرائیور چھم سوفیرون 2 اکتوبر کو نوم پِن – سیہانوک ویل ایکسپریس وے کے ایک کروڑ ویں مسافر بنے جنہیں ایکسپریس وے پر ایک سال تک مفت سفر کی اجازت دی گئی۔

تقریب سے خطاب میں کمبوڈیا کے وزیر پبلک ورکس اینڈ ٹرانسپورٹ پھنگ پونیا نے کہا کہ یہ ایکسپریس وے کمبوڈیا میں اپنی نوعیت کی پہلی شاہراہ ہے جو ملک کے پہلے اقتصادی مرکز نوم پِن کو دوسرے اقتصادی مرکز ساحلی صوبے سیہانوک ویل سے منسلک کرتی ہے۔

اس موقع پر کمبوڈیا میں چینی سفیر وانگ وین بن نے کہا کہ ایکسپریس وے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت چین ۔ کمبوڈیا تعاون میں ایک تاریخی منصوبہ ہے۔

Author

  • شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts