برکس جامع اقتصادی عالمگیریت کے لئے “مکمل پرعزم” ہے، جنوبی افریقی سکالر

روس کے شہر قازان میں 16 ویں برکس سربراہ اجلاس کے موقع پر پریس سنٹر پر برکس اجلاس کا لوگو آویزاں ہے۔(شِنہوا)

جوہانسبرگ(شِنہوا)جنوبی افریقہ کے ایک سکالر نے کہا ہے کہ برکس عالمی سطح پر مفید اور جامع اقتصادی عالمگیریت کے لئے “مکمل پرعزم” ہے۔

جنوبی افریقہ کی یونیورسٹی میں بین الاقوامی قانون کے پروفیسر آندرے تھامس ہاؤسن نے روس کے شہر قازان میں 16 ویں برکس سربراہ اجلاس کے بعد شِنہوا کو ایک انٹرویو میں کہا کہ برکس عالمگیریت کی ایک ایسی شکل کی حمایت کرتا ہے جو دنیا بھر میں جامع اقتصادی ترقی کو فروغ دیتا ہو تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ چھوٹے اور جدوجہد کرنے والے ممالک پیچھے نہ رہ جائیں۔

پروفیسر نے اعلیٰ معیار کی ترقی کے علمبردار کے طور پر کام کرنے والے رکن ممالک کے ساتھ جدیدیت کے لیے پرعزم برکس کی تشکیل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

انہوں نے چین کو “اس تبدیلی میں عالمی رہنما” قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کے لئے خاص طور پر توانائی کی پیداوار میں فوسل ایندھن سے غیر کاربن ذرائع جیسے جوہری، شمسی اور ہوا کی توانائی کی طرف منتقل ہونا ضروری ہے۔

پروفیسرتھامس ہاؤسن نے کہا کہ مکالمہ، مواصلات اور ایک دوسرے کو صحیح معنوں میں سمجھنا عالمی جنوب کے اندر زیادہ اتحاد کو فروغ دے گا۔

Author

  • شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts