عوامی جمہوریہ کوریا کا بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

عوامی جمہوریہ کوریا کے ریاستی امور کے صدر کم جونگ ان ایک نئی قسم کے ملٹی پل راکٹ لانچر کی کارکردگی کی تصدیق کے تجربے کی نگرانی کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

سیول (شِنہوا) عوامی جمہوریہ کوریا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جس کی ملک کے اعلیٰ رہنما نے نگرانی کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ عوامی جمہوریہ کوریا جوہری افواج کی پیشرفت سے متعلق کوئی پالیسی تبدیل نہیں کرے گا۔

کورین سینٹرل نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کی صبح عوامی جمہوریہ کوریا کی ورکرز پارٹی کے جنرل سیکرٹری اور ریاستی امور کے صدر کم جونگ ان نے تجرباتی مقام کے جائزے کے موقع پر کہا کہ یہ تجربہ ایک مناسب فوجی کارروائی تھی تاکہ حریف ہماری جوابی کارروائی کی صلاحیت سے آگاہ رہیں۔

کم کا کہنا تھا کہ حریفوں کا اپنے جوہری اتحاد کو خطرناک حد تک مضبوط بنانا اور فوجی مشقیں اس بات کی اہمیت اجاگر کرتی ہیں کہ جوہری افواج کو مضبوط کیا جائے۔ ہم کسی بھی خطرے کو کبھی بھی اپنی ریاست کی سلامتی متاثر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوامی جمہوریہ کوریا اپنی جوہری افواج میں اضافے سے متعلق اپنا مئو قف کبھی تبدیل نہیں کرے گا۔

وزارت قومی دفاع کے ترجمان نے اس تجربے کی تصدیق کی ہے۔

عوامی جمہوریہ کوریا کے خبر رساں ادارے نے اس تجربے کو عوامی جمہوریہ کوریا کی اسٹریٹجک میزائل صلاحیت کا مظاہرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے حالیہ کارکردگی میں اضافہ کیا اور دنیا کی طاقتورترین ڈیٹرینس پر بھروسہ بڑھایا ہے۔

Author

  • Xinhua

    شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts
اپنا تبصرہ لکھیں