کمبوڈیا میں سکولوں کی بہتری کے چینی امدادی منصوبے کا افتتاح

کمبوڈیا میں چین کے سفیر وانگ وین بِن (درمیان) اور کمبوڈین وزیر صحت چھیانگ را (دائیں سے پہلے) ایمبولینسوں کی حوالگی کی تقریب میں شریک ہیں۔(شِنہوا)

کیم پانگ چام(شِنہوا) کمبوڈیا کے جنوب مشرقی صوبے کیم پانگ چام میں سکول کے ماحول اور تعلیمی سہولیات کی بہتری کے لئے چین کی امداد کے منصوبہ (سی پی آئی ایس ای ای ایف) کا افتتاح کردیا گیا۔

کمبوڈین وزیراعظم ہن مانت اور کمبوڈیا میں چین کے سفیر وانگ وین بِن نے ضلع کانگ میس میں ہن سین پیم چھی کانگ ہائی سکول کی افتتاحی تقریب کی صدارت کی جس میں ایک ہزار سے زائد افراد شریک ہوئے۔

ہن مانت نے کہا کہ منصوبے کے تحت دارالحکومت نوم پنہ، صوبہ کنڈل اور کیم پونگ چام میں سکول اور معاون عمارتیں، اساتذہ کے لئے رہائش گاہوں کی تعمیر، سینیٹری سہولیات، کنویں، فٹ بال پچز، باسکٹ بال کورٹس، باڑ، سڑکوں اور 26 ہائی سکولوں میں نکاسی آب کی فراہمی کی گئی ہے۔

بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی کے علاوہ چین کی امداد کے منصوبہ کے تحت کمبوڈیا میں تعلیم کے لئے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے ترقیاتی منصوبے میں بھی معاونت کی گئی۔

کمبوڈین وزیراعظم نے کہا کہ یہ کامیابیاں چین اور کمبوڈیا کے درمیان بالخصوص تعلیم کے شعبے میں زبردست تعلقات اور قریبی تعاون کا ثبوت ہیں۔

چینی سفیر نے امید ظاہر کی کہ سی پی آئی ایس ای ای ایف جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں ہائی سکول تعلیم کا معیار بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

وانگ نے کہا کہ نوجوان مستقبل کے نمائندے ہیں۔ کمبوڈیا کے تعلیمی شعبے میں سرمایہ کاری چین۔کمبوڈیا تعلقات کے مستقبل میں سرمایہ کاری کرنے کے مترادف ہے۔

Author

  • شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts