چینی صدر برکس تعاون میں اعلیٰ معیار کی ترقی کی حمایت کر رہے ہیں

روس، چینی صدر شی جن پھنگ قازان کے ہوائی اڈے پر روسی عہدیدار سے مصافحہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

قازان (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے برکس ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ وسیع تر برکس تعاون میں اعلیٰ معیار کی ترقی کے لئے کام کریں۔

بدھ کو 16 ویں برکس سربراہ اجلاس سے خطاب میں شی نے کہا کہ موجودہ برکس سربراہ اجلاس میں متعدد ممالک کو شراکت دار ملک بننے کی دعوت دینے کا فیصلہ ہوا ہے ۔ انہوں نے اس فیصلے کو برکس کی ترقی میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا۔

شی نے برکس ارکان پر زور دیا کہ وہ کثیرجہتی طریقہ کار کو عالمی جنوب کے لئے یکجہتی اور تعاون کے طور پر قائم کریں اور عالمی حکمرانی اصلاحات میں ایک اہم قوت بنیں۔

انہوں نے برکس ممالک پر زور دیا کہ وہ امن کے لئے برکس کی تعمیر کرکے مشترکہ سلامتی کے محافظ بنیں اور یوکرین بحران جلد سے جلد ختم کرنے کے لئے جنگی میدان میں توسیع، ، لڑائی میں اضافے اور کسی فریق کی جانب سے اشتعال انگیزی نہ بڑھانے کے 3 اصولوں کی پاسداری کریں۔

شی نے برکس ارکان پر زور دیا کہ وہ برکس کو اختراع کے لئے تعمیر کرکے اعلیٰ معیار کی ترقی میں قا ئدانہ کر دار ادا کریں۔

انہوں نے برکس ممالک پر زور دیا کہ وہ ماحول دوست برکس قائم کرکے پائیدار ترقی کے ماہر بنیں ۔

انہوں نے کہا کہ چین ، ماحول دوست صنعتوں، صاف توانائی اور ماحول دوست معدنیات میں برکس ممالک کے ساتھ تعاون وسیع کرنے کے لئے اپنے فوائد استعمال کر نے کا خوا ہشمند ہے۔

شی نے انصاف کے لئے برکس کی تعمیر اور عالمی حکمرانی نظام میں اصلاحات کی قیادت پر بھی زور دیا۔

Author

  • Xinhua

    شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts
اپنا تبصرہ لکھیں