افغانستان، 6 ماہ کے دوران3 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالرز کے تازہ پھلوں کی برآ مدات

افغانستان کے دارالحکومت کابل کی ایک فروٹ منڈی میں ایک دکاندار انار فروخت کر رہا ہے۔(شِنہوا)

کابل (شِنہوا) افغانستان نےگزشتہ 6 ماہ کے دوران 3کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالرز کی مالیت کے تازہ پھل برآمد کئے ہیں ۔

نجی میڈیا ادارے طلوع نیوز نے وزارت صنعت و تجارت کے ترجمان اخونزادہ عبدالسلام جواد کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان کے تازہ پھل زیادہ تر چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بھارت، فرانس، جرمنی، ہالینڈ، امریکہ اور برطانیہ کو برآمد کئے گئے۔

تازہ پھلوں میں سیب، انجیر، انار، انگور، تربوز، اور چیری شامل ہیں اور یہ بیرون ملک برآمد کی جانے والی سب سے مقبول مصنوعات ہیں۔

افغانستان کی اہم برآمدی اشیاء میں تازہ اور خشک میوہ جات، کوئلہ، زعفران، ہاتھ سے بنے ہوئے قالین اور قیمتی پتھر شامل ہیں۔

Author

  • شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts