چین میں نرگس کے پھولوں کے کاروبار میں اضا فہ ہو رہا ہے،ماہر

ہالینڈ کے ایمسٹرڈم میں 2024 نرگس میلے کے دوران ایک گلی میں نرگس کے گلدان نظر آ رہے ہیں۔(شِنہوا)

دی ہیگ (شِنہوا)عالمی نرگس سوسائٹی کے چیئرمین اباؤ گلسن نے چین میں نرگس کی بڑھتی ہوئی منڈی کے امکانات کے بارے میں امید افزا اور مثبت خیالات کا اظہار کیا ہے۔

دی ہیگ میں 16 سے 18 اکتوبر تک منعقدہ عالمی نرگس سوسائٹی کے زیر اہتمام دو سال کے دوران ایک مرتبہ ہونے والی تقریب میں عالمی نرگس سربراہی اجلاس کے دوران شِنہوا سے بات کرتے ہوئے گلسن نے کہا کہ چین میں نرگس کی طلب مسلسل بڑھ رہی ہے۔

اس تقریب کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئےگلسن نے کہا کہ میرے خیال میں چین میں نرگس کی ممکنہ طلب ہر سال بڑھ رہی ہے ۔ اس تقریب میں ہالینڈ، چین، برطانیہ، امریکہ اور کینیڈا سمیت مختلف ممالک کے 40 سے زائد صنعت سے متعلق پیشہ ور افراد نے شرکت کی۔

گلسن نے وضاحت کی کہ چین میں ابتدائی طور پر نرگس کا استعمال زیادہ تر باغبانی کے لیے ہوتا تھا لیکن اب اس کا کردار وسیع ہو گیا ہے۔اب ہم دیکھتے ہیں کہ لوگ اسے اپنے گھروں کے لئے پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف روایتی سرخ یا زرد رنگوں تک محدود نہیں رہا۔ اب گلابی اور ہلکے رنگوں کی طرف رجحان بدل رہا ہے۔

Author

  • شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts