کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے وفد کی جانب سے کمبوڈیا کا دورہ

بیجنگ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے رکن چھو چھنگ شان ایک تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔(شِنہوا)

نوم پنہ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے رکن چھو چھنگ شان کی قیادت میں سی پی سی کے ایک وفد نے کمبوڈیا کا 4 روزہ دورہ کیا ہے۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے رکن اور سی پی سی کے انسٹی ٹیوٹ آف پارٹی ہسٹری اینڈ لٹریچر کے سربراہ چھوچھنگ شان نے کمبوڈین پیپلز پارٹی (سی پی پی) اور سینیٹ کے صدر سمدیچ ٹیکو ہن سن، سینیٹ کے اول نائب صدر پراک سُخون، قومی اسمبلی کے قائم مقام صدر چھیم یپ اور فنسین پیک پارٹی کے صدر پرنس نورڈوم چکروتھ سمیت دیگر سے ملاقاتیں کیں۔

چھو نے ملاقاتوں کے دوران سی پی سی کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے مکمل اجلاس کے اغراض ومقاصد کو جامع طور پر متعارف کرایا اور چین۔ کمبوڈیا تعلقات اور بین الجماعتی تبادلوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر کمبوڈیا کے رہنماؤں نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے تیسرے مکمل اجلاس کی اہمیت کو سراہا اور چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے اور نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمبوڈیا۔ چین تعلقات کے فروغ کی خواہش کا اظہار کیا۔

Author

  • شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts