چین، یورپی یونین اور افریقہ بانس کے استعمال میں ماحول دوست تعاون کے خواہشمند

بیلجیئم، برسلز میں ماحول دوست صنعت میں تعاون پر منعقدہ ایک فورم میں بانس کی مصنوعات کی نمائش کی گئی۔ (شِنہوا)

برسلز (شِنہوا) چین، یورپی یونین اور افریقہ کے درمیان ماحول دوست صنعت میں تعاون پر منعقدہ ایک فورم میں ٹیکنالوجی تعاون اور پائیدار طریقوں، خاص کر بانس کو پلاسٹک کے متبادل کے طور پر استعمال پر زور دیا گیا۔

اس فورم میں ماحولیاتی استحکام کے فروغ سے متعلق مشترکہ کوششیں آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی ۔ یورپی یونین میں چینی مشن اور انٹرنیشنل بیمبو اینڈ راتن آرگنائزیشن نے فورم کی مشترکہ میزبانی کی۔

یورپی یونین میں چینی مشن کے سربراہ کائی رن نے اپنے خطاب میں ماحول دوست اور کم کاربن کے حصول میں چین کی پیشرفت پر وضاحت کرتے ہوئے ملک کے توانائی ڈھانچے میں بہتری اور جنگلات کے رقبے میں اضافے کا حوالہ دیا۔

کائی نے چین کو ایک پیداواری مرکز ، یورپ کو صارف منڈی اور افریقہ کو وسائل کی فراہمی کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے ان خطوں میں تعاون کے امکانات پر زور دیا۔

Author

  • Xinhua

    شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts
اپنا تبصرہ لکھیں