امریکہ میں چین کے سفیر شیئی فنگ نیو یارک میں امریکہ۔ چین تعلقات کی قومی کمیٹی (این سی یو ایس سی آر) کے گالا ڈنر 2024 کے موقع پر خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
نیو یارک (شِنہوا) امریکہ میں چین کے سفیر شیئی فنگ نے دونوں ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے باہمی تعلقات کے فروغ کے لئے مل کر کام کریں۔
امریکہ۔ چین تعلقات کی قومی کمیٹی (این سی یو ایس سی آر) کے گالا ڈنر 2024 کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا چین۔امریکہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے لئے چیلنجز سے زبردست حوصلے سے نمٹنا انتہائی اہم ہے۔
چینی سفیر نے امریکہ۔ چین تعلقات کی طویل مدتی تاریخ کو اجاگر کرتے ہوئے زور دیا کہ تاریخی طور پر تعاون دونوں ملکوں کے لئے ”قابل قبول نتائج” کا باعث بنا ہے جس سے عالمی سطح پر ممالک کو امن و استحکام میسر آیا۔
چینی سفیر نے کہا کہ اکٹھے آ گے بڑ ھنے کے لئے اصل چیز درست راستے کی تلاش ہے جو باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور قابل قبول تعاون پر مبنی ہو۔
چینی سفیر نے تائیوان کو چین کا لازمی حصہ ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پورے آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کے حقیقی معنوں میں تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات کے ذریعے ایک چین کے اصول، چین۔امریکہ تین مشترکہ اعلامیوں پر کاربند رہنا اور ”تائیوان کی آزادی” کو یکسر مسترد کرنا ناگزیر ہے۔