غزہ کے ایک اسکول پر اسرائیل کا فضائی حملہ، 28 افراد جاں بحق


غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے میں واقع بروجی مہاجر بستی میں لوگ اسرائیلی بمباری سے تباہ شدہ عمارت کا جائزہ لے رہے ہیں۔(شِنہوا)

غزہ (شِنہوا) فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے میں ایک اسکول پر اسرائیلی فضائی حملے میں 28 فلسطینی جاں بحق اور 54 سے زائد زخمی ہوگئے۔ اس اسکول میں بے گھر افراد نے پناہ لے رکھی تھی۔
فلسطینی ہلال احمرسوسائٹی نے جمعرات کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ دیر البلاح شہر میں فسلطینی ہلال احمر سوسائٹی کے صدر دفتر کے قریب واقع رافیض اسکول میں بے گھر افراد نے پناہ لے رکھی تھی۔ اسرائیلی فضائی حملے میں ہونے والی اموات کے بعد اس کی ٹیموں نے فوری کارروائی کی۔
طبی عملے کا کہنا ہے کہ ایمبولینس عملہ اور شہری دفاع کے اداروں نے ملبے سے لاشیں نکالیں جن میں بچے اورخواتین بھی شامل تھیں۔ ان لاشوں میں سے کچھ کے ٹکڑے ہوچکے تھے۔
اسرائیلی فوج نے جمعرات کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے دیر البلاح میں رافیض اسکول کے احاطے میں “کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر” میں موجود عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا ہے۔

Author

  • شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts