چین لاؤس کے ساتھ مشترکہ مستقبل کے حامل اعلیٰ معیار کے معاشرے کے قیام کے لئے تیار ہے، چینی وزیراعظم

وینٹیان،چینی وزیراعظم لی چھیانگ لاؤس کے صدراور لاؤ پیپلز ریوولوشنری پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری تھونگلون سیسولِتھ سے ملاقات کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

وینٹیان (شِنہوا) چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ چین لاؤس کے ساتھ مشترکہ مستقبل پر مبنی اعلیٰ معیار اور اعلیٰ سطح کے حامل معاشرے کے قیام بارے تیار ہے جو دونوں ملکوں کے عوام کے لئے زیادہ مفید ہو۔

ان خیا لات کا اظہار لی نے وینٹیان میں لاؤس کے صدر اور لاؤ پیپلز ریوولوشنری پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری تھونگلون سیسولتھ سے ملاقات میں کیا۔

لی نے ملاقات میں مشرقی ایشیائی تعاون سربراہ اجلاس کی کامیاب میزبانی پر تھونگلون کو  کمیو نسٹ پارٹی آ ف چا ئنہ (سی پی سی) کی مر کزی کمیٹی کے جنرل سیکر ٹری شی جن پھنگ کی طرف سے مبارکباد پیش کی۔

لی چھیانگ نے کہا کہ چین اور لاؤس سوشلسٹ کامریڈ اور بھائی ہیں۔ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے گزشتہ 60 سال کے دوران دونوں جماعتوں اور ممالک کے تعلقات بین الاقوامی منظرنامے میں تبدیلیوں کے باوجود ہر مشکل وقت پر پورے اترے ہیں اور ا نہیں نئی قوت ملی ہے۔

چینی وزیراعظم نے کہا کہ جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ اور جنرل سیکرٹری تھونگلون سیسولتھ نے نئے دور میں مشترکہ مستقبل کی حامل چین۔لاؤس برادری کی تعمیر میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے لئے قریبی تزویراتی رابطہ برقرار رکھا ہے۔

لی چھیانگ نے کہا کہ چین لاؤس کے قومی حالات کے مطابق سوشلسٹ راستے پر آگے بڑھنے میں اس کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ چین اہم مفادات اور بڑے امور میں ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنے کے لئے تیار ہے۔

اس موقع پر تھونگلون سیسولتھ  نے چینی صدر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے  سی پی سی کی 20  ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے مکمل اجلاس کی کامیابی کے علاوہ عوامی جمہوریہ چین کے 75 ویں یوم تاسیس کی بھی مبارکباد پیش کی۔

Author

  • Xinhua

    شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts
اپنا تبصرہ لکھیں